روحانی و عبادتی ماحول میں.. مؤمنین نے روضہ مبارک حضرت ابو الفضل العباس (علیہ السلام) میں شبِ جمعہ کا احیاء کیا

شبِ جمعہ کی مناسبت سے مومنین کی ایک بڑی تعداد نے روضہ مبارک حضرت ابوالفضل العباس (علیہ السلام) میں حاضری دی اور مراسمِ زیارت و عبادت ادا کیے۔

کربلا کے مقدس شہر نے روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی زیارت کے لیے آنے والے لاکھوں زائرین کا خیر مقدم کیا کہ جنھوں نے یہاں اہل بیت(ع) سے اظہارِ ولاء کی مجسم عکاسی کی۔

واضح رہے کہ زائرین کی کثیر تعداد کی آمد کے پیش نظر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے زائرین کو مختلف خدمات فراہم کرنے اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنے تمام شعبوں کو وقف کر رکھا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: