روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے شعبہ حفظِ نظام حرم مطہر حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کی زیارت کے لئے آنے والے بزرگ شہریوں اور معذور افراد کو خصوصی خدمات فراہم کر تا ہے، جس کا مقصد ان کے لیے مراسمِ زیارت کی ادائیگی کو آسان بنانا اور ایک آرام دہ ماحول فراہم کرنا ہے۔
شعبہ حفظِ نظام کا ہیومینیٹرین سروسز یونٹ کاعملہ حرمِ مطہر کے داخلی راستوں پربزرگ افراد اور خصوصی زائرین کے استقبال سے لے کر مراسمِ زیارت کی ادائیگی تک ان کے ساتھ رہتا ہے اور انہیں ہر ممکن رہنمائی و مدد فراہم کرتاہے۔
یہ تمام کاوشیں شعبہ حفظِ نظام کے اس جامع منصوبے کا حصہ ہیں جس کا مقصد زائرین کی آمد و رفت کی روانی (انسیابیّت) کو برقرار رکھنا اور مراسمِ زیارت کی ادائیگی کے دوران انہیں بہترین خدمات فراہم کرنا ہے۔




