روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں امام محمد تقی(ع)کے یوم شہادت کے احیاء کے لیے سالانہ مجلسِ عزاء کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے شعبہ خطابت برائے حسینی تبلیغ کی طرف سے امام محمد تقی (علیہ السلام) کے یوم شہادت کے احیاء کے لیے سالانہ مجالس عزاء کا اغاز ہو چکا ہے۔

روضہ مبارک کے اندرونی صحن میں منعقد ہونے والی اس سالانہ مجلس عزاء میں زائرین اور مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور بارگاہِ امامت میں پرسہ پیش کیا۔

معروف خطیب شیخ محمد جسام الشمری نے مجلس سے خطاب کرتے ہوئے امام محمد تقی(ع)کی سیرتِ طیبہ، مظلومیت، علمی مقام، اخلاقی و روحانی فضائل، اور اسلامی اقدار کے فروغ میں آپ کے کردار کو اجاگر کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ عباسی سلطنت کی طرف سے آپؑ پر روا رکھے گئے مظالم کو بھی مؤثر انداز میں بیان کیا۔

یہ مجلس ام البنین (علیہا السلام) پروجیکٹ کا حصہ ہے، جس کے تحت صحنِ مطہر کے اندر مجالسِ عزا کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس کا بنیادی مقصد اہل بیتِ اطہار (علیہم السلام) کے ایامِ کا احیاء اور ان عظیم ہستیوں کی پاکیزہ سیرت و تعلیمات اور ان کے فضائل کو عام کرنا ہے۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) ہر برس ان ایّام کو ناصرف ایک مذہبی فریضے کے طور پر مناتا ہے، بلکہ انھیں ایک زندہ پیغام کے طور پر پیش کرتا ہے تاکہ اہلِ بیت(ع) کے فضائل، تعلیمات اور ان کے نورانی راستے پر چلنے کی ترغیب نسل در نسل منتقل ہوتی رہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: