قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے صوبہ مثنیٰ میں خصوصی فکری و مذہبی پروگرام "سراج المنتظرین" کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے صوبہ مثنیٰ میں خصوصی فکری و مذہبی پروگرام "سراج المنتظرین" کا انعقاد کیا گیا۔

اس پروگرام کا اہتمام علمی کمپلیکس سے وابستہ قرآن انسٹی ٹیوٹ مثنیٰ برانچ نے سماوہ شہر میں واقع حسینیہ موکبِ دموع الزہراء (علیہا السلام) میں کیا تھا۔

ایک پرنور روحانی ماحول میں منعقدہ اس پروگرام میں نامور قراء کرام اور مومنین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ پروگرام کی اہم سرگرمیوں میں قاری مرتضیٰ الحمیداوی کی رقت آمیز آواز میں دعائے ندبہ کی تلاوت بھی شامل تھی۔

علمی کمپلیکس برائے قرآن کریم ان مذہبی و ثقافتی پروگراموں کے انعقاد کے ذریعے معاشرے میں ثقافتِ قرآن کے فروغ اور اور اہل بیت (علیہم السلام) کی تعلیمات و ذکر کو زندہ رکھنے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: