اس مجلسِ عزاء کا انعقاد علمی کمپلیکس سے وابستہ قرآن انسٹی ٹیوٹ (بغداد برانچ) کی جانب سے "حی العامل" کے علاقے میں واقع "مسجد و حسینیہ السبطین (علیہما السلام)" میں کیا گیا تھا۔
مجلس کا آغاز قاری اسامہ الکربلائی نے تلاوتِ قرآن مجید سے کیا۔ اس کے بعد علامہ شیخ حیدر مع اللہ نے مجلس سے خطاب کرتے ہوئے نویں تاجدارِ امامت حضرت امام محمد تقی (علیہ السلام) کی سیرتِ طیبہ، اوصافِ حمیدہ اور علمی و فکری کمالات پر سیر حاصل روشنی ڈالی۔مجلس کا اختتام معروف نوحہ خوان علی یوسف الکربلائی کی سوز خوانی، مرثیہ نگاری اور ماتم داری پر ہوا۔
انسٹی ٹیوٹ کے سید سمیع الغراوی نے کہا کہ اان مجالس کا انعقاد انسٹی ٹیوٹ کے ان پروگراموں کا حصہ ہے جن کا مقصد شعائرِ اہل بیت (علیہم السلام) کا احیاء کرنا اور معاشرے میں مذہبی بیداری اور قرآنی ثقافت کو فروغ دینا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انسٹی ٹیوٹ بغداد کے مختلف علاقوں میں مذہبی اور قرآنی سرگرمیوں کے انعقاد کے لیے کوشاں رہتا ہے، تاکہ اہل بیت (علیہم السلام) کی سیرت کے ساتھ تعلق کو مزید مضبوط کیا جا سکے اور ان کی اعلیٰ اقدار و اصولوں سے رہنمائی حاصل کی جا سکے۔
یہ مجلس عزا ان تبلیغی اور مذہبی پروگراموں کے سلسلے کا حصہ ہے جو قرآن انسٹی ٹیوٹ (بغداد برانچ) کی جانب سے دینی مناسبتوں کے احیاء اور مومنین کے مابین ایمانی ماحول کو فروغ دینے کے لیے منعقد کیے جاتے ہیں۔






