روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے شعبہ تعلقات عامہ نے امام محمد تقی (علیہ السلام )کے یوم شہادت کی مناسبت سے مجلس عزا کا انعقاد کیا۔
یہ مجلس عزاء روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے صحن اطہر میں واقع استقبالیہ ہال میں منعقد ہوئی جس میں روضہ مبارک کے خدام اور زائرین کے ایک گروپ نےشرکت کی۔
سید عمار الیوشع نے مجلس سے خطاب کرتے ہوئے بیان کیا کہ حضرت امام محمد تقی(علیہ السلام) نے انتہائی کم سنی میں منصبِ امامت سنبھالا اور آپ کی یہ امامت الٰہی حقائق، روشن براہین اور ٹھوس دلائل سے ثابت ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں متعدد قرآنی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے ایسی تاریخی مثالیں پیش کیں جو یہ ثابت کرتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے بعض انبیاء اور اولیاءِ عظام کو بچپن ہی میں نبوت، حکمت اور حاکمیت سے سرفراز فرمایا تھا جن میں حضرت سلیمان، حضرت عیسیٰ اور حضرت یحییٰ (علیہم السلام) نمایاں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجلس کے دوران ان آئمہ اطہار (علیہم السلام) کا خصوصی تذکرہ کیا گیا جنہیں کم عمری میں ہی امامت کی الٰہی ذمہ داری سونپی گئی، یعنی امام محمد الجواد، امام علی النقی الہادی اور امام مہدی (علیہم السلام)۔ اس کے ساتھ ہی اس امر کے پوشیدہ مفاہیم اور دلائل پر بھی روشنی ڈالی گئی جو یہ ثابت کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ان کا خاص انتخاب فرمایا تھا اور وہ کم سنی کے باوجود امامت کے عظیم منصب کی ذمہ داریاں نبھانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے تھے۔
سید عمار الیوشح نے گفتگو کا اختتام کرتے ہوئے واضح کیا کہ اس مجلس کے انعقاد کا بنیادی مقصد امام محمد تقی (علیہ السلام) کے ) کے فضائل و مناقب کو عام کرنا اور ان کی مظلومیت و شہادت کو یاد کرنا اور معاشرے میں مذہبی شعور کو بیدار کرنا اور سيرةِ اہل بیت (علیہم السلام) سے وابستہ ثقافت کو راسخ کرنا ہے۔










