روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے شعبہ خطابت برائے تبلیغِ حسینی کی جانب سےامام محمد تقی (علیہ السلام) کے یومِ شہادت کی مناسبت سے صوبہ واسط میں ایک مجلسِ عزا کا انعقاد کیا گیا۔
شعبہ خطابت کے سربراہ شیخ عبد الصاحب الطائی نے اس مجلس عزاءسے خطاب کرت ہوئےامام محمد تقی (علیہ السلام) کی سیرتِ طیبہ اور آپ کے جرات مندانہ مواقف پر روشنی ڈالی، اور اس المناک مناسبت کی مذہبی و روحانی اہمیت کا ذکر کیا۔
مجلس میں معروف نوحہ خوان ملا نصیر الکربلائی نے بھی شرکت کی اور اس غم انگیز موقع کی مناسبت سے بارگاہِ امامت میں نوحہ خوانی اور مرثیہ خوانی کی۔
واضح رہے کہ ان مجالس کا انعقاد ان تبلیغی پروگراموں کا حصہ ہے جو یہ شعبہ باقاعدگی سے منعقدہے، تاکہ شعائرِ اہل بیت (علیہم السلام) کا احیاء کیا جا سکے اور مومنین میں آئمہ اطہار (ع) کے علوم، معارف اور فضائل کو عام کیا جا سکے۔



