روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے سیکنڈ سدرن گرین بیلٹ ڈیپارٹمنٹ نے سبزہ زاروں کی توسیع اور پودوں کی مختلف اقسام کی فراہمی کے اسٹریٹجک منصوبوں کے تحت، اپنے نرسری فارمز کو اکیشیا (کیکر/ببول) کے 450 سے زائد پودے فراہم کیے ہیں۔
ڈیپارٹمنٹ کے ایگریکلچر ڈویژن کے سربراہ جناب بہا علی نے کہا کہ گرین بیلٹ سال بھر اپنی نرسریوں کو مختلف اقسام کے پودے فراہم کرتا رہتا ہے، تاکہ مقامی خاندانوں اور نجی نرسریوں کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے، اور ساتھ ہی ماحولیاتی حالات کے مطابق سبزہ زاروں کووسعت دی جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس بار شامل کیے گئے پودوں میں اکیشیا کے 450 سے زائد پودے شامل ہیں، جن کی اونچائی دو سے تین میٹر کے درمیان ہے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ گرین بیلٹ کی نرسریوں کا کل رقبہ 8 دونم (تقریباً 2 ہیکٹر) ہے، جس میں پانچ گرین ہاؤسز شامل ہیں۔ ان میں سے تین بڑے گرین ہاؤسز ہیں جن میں سے ہر ایک کا رقبہ 1350 مربع میٹر ہے، اور ان میں پودوں کی متنوع اقسام موجود ہیں۔




