روضہ مبارک حضرت عباس(علیہ السلام) کے قرآن علمی کمپلیکس نے صوبہ مثنیٰ میں قمر العشیرہ قرآنی پروگرام کا انعقاد کیا، جس کا مقصد معاشرے میں قرآنی ثقافت کا فروغ اور اسلامی اقدار کی ترویج ہے۔
یہ بابرکت پروگرام قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ مثنیٰ برانچ کی جانب سے ممتاز سماجی شخصیت شیخ عجل الکاظم الفہد الزیادی کی رہائش گاہ پر منعقد کیا گیا۔ پروگرام کا بنیادی مقصد معاشرے کے تمام طبقات کا قرآنِ کریم اور اہل بیتِ اطہار (علیہم السلام) کے ساتھ علمی، فکری اور روحانی تعلق کو مزید مستحکم کرنا ہے۔
پروگرام کا باقاعدہ آغاز قاری حسین الزيادی نے تلاوتِ قرآن مجید سے کیا، جبکہ نظامت کے فرائض سید علی قاسم الحسینی نے سرانجام دیے۔ اس کے بعد سید محمد آل بہیہ نے ایک مذہبی لیکچر دیا، جس میں انہوں نے "شرعی دیت" (خون بہا) کے احکام بیان کیے اور قرآن کریم اور عترتِ طاہرہ (ع) کے راستے سے متمسک رہنے کی اہمیت پر زور دیا۔
پروگرام کا اختتام شیخ عاجل الزيادی کے پُرتپاک استقبال اور بہترین میزبانی کے اعتراف میں انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے اعزازی شیلڈ اور حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کا علم مبارک پیش کرنے کے ساتھ ہوا۔





