قومی صنعت کا فروغ اور عوامی اعتماد: 11ویں نجف انٹرنیشنل مارکیٹنگ فیسٹیول میں خیر الجود کمپنی کی بھرپور شرکت

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام ) کی خیر الجود کمپنی برائے جدید زرعی ٹیکنالوجی و صابن اور جراثیم کش مصنوعات، گیارہویں نجف انٹرنیشنل مارکیٹنگ فیسٹیول میں بھرپور شرکت کر رہی ہے، جہاں کمپنی کی جانب سے اپنی اعلیٰ معیار کی زرعی اور صنعتی مصنوعات کو نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

کمپنی کے میڈیا یونٹ کے سربراہ جناب حسون محمد نے کہا کہ خیر الجود کمپنی نجف اشرف انٹرنیشنل ایکسپو کے 11ویں ایڈیشن میں بھرپور طریقے سے شریک ہے؛ ہماری کمپنی عوامی و تجارتی تقریبات میں ہمیشہ پیش پیش رہنے والی صفِ اول کی کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے، اور اس شرکت کا مقصد شہریوں کے سامنے اپنی مقامی مصنوعات کو متعارف کروانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملکی مصنوعات پر عراقی شہریوں کے بڑھتے ہوئے اعتماد اور ان کی بہترین کوالٹی کے باعث، کمپنی کی تیار کردہ مصنوعات کو عوام میں بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام خیر الجود کمپنی کے ذریعے ملکی و قومی مصنوعات کی سرپرستی کر رہا ہے، جو مناسب اور رعایتی قیمتوں پر متنوع مصنوعات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ اس کا مقصد عراقی خاندانوں، بالخصوص کم آمدنی والے طبقے کی معاشی مدد کرنا ہے۔ کمپنی بنیادی طور پر تین بڑی کیٹیگریز میں مصنوعات تیار کرتی ہے، جن میں گھریلو ڈٹرجنٹس ، طبی جراثیم کش ادویات اور پیرو آکسائیڈز شامل ہیں؛ اس کے ساتھ ساتھ عراقی کسانوں کی مدد اور ملکی معیشت کی مضبوطی کے لیے اعلیٰ معیار کی زرعی کھادیں بھی تیار کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ کمپنی کی مصنوعات میں گاڑیوں کے لئے ریڈی ایٹر واٹر، بیٹری واٹر، اور فرش و کپڑوں کے لیے تیار کردہ معطر فریشنرز بھی شامل ہیں۔ تجارتی اور صنعتی نمائشوں میں ہماری مسلسل شرکت کا مقصد اپنی ان مایہ ناز قومی مصنوعات کو فروغ دینا ہے۔

واضح رہے کہ نمائش میں خیر الجود کمپنی کی یہ شرکت مقامی مصنوعات کی حمایت، قومی صنعتوں کے فروغ، اور شہریوں کو صحت، زراعت اور صنعت کے شعبوں میں بہترین و معیاری خدمات فراہم کر کے ان کی روزمرہ ضروریات کو پورا کرنے کے عزم کا حصہ ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: