"یومِ زواجِ نورَین" یعنی جانشینِ رسول، حضرت علی بن ابی طالب علیہ السلام اور خاتونِ جنت، حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کے یومِ عقدِ سعید کے با سعادت دن کی برکتیں سمیٹنے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے شعبۂ دینی امور (قسم الشؤون الدينية) میں عقدِ نکاح کی انجام دہی کے لیے مومنین کی بڑی تعداد رجوع کر رہی ہے۔
اس حوالے سے شعبہ مذہبی امورکے سماجی امور ڈویژن کے سربراہ شیخ محمد الکریطی نے بتایا کہ اس عظیم اور مبارک مناسبت سے مومنین کی جانب سے روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) میں عقدِ نکاح منعقد کرنے کے لیے غیر معمولی جوش و خروش اور رغبت دیکھنے میں آ رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نکاح کے موقع پر صرف شرعی طریقہ کار ہی مکمل نہیں کیا جاتا بلکہ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں مثالی ازدواجی زندگی گزارنے اور ایک مستحکم خاندان کی بنیاد رکھنے کے حوالے سے قیمتی نصائح اور تربیتی ہدایات بھی دی جاتی ہیں۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کا شعبہ دینی امور مومنین و زائرینِ کرام کو مختلف نوعیت کی سماجی، فلاحی اور مذہبی خدمات کی مسلسل فراہمی کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتا ہے۔





