وفاداری اور یکجہتی کے پیغامات کے ساتھ: روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کا دوسرا امدادی کاروان ایرانی حدود میں داخل

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کی جانب سے عراقی عوام کی وفاداری، ہمدردی اور لازوال یکجہتی کے پیغامات لیے، انسانی بنیادوں پر روانہ کیا گیا دوسرا بڑا امدادی قافلہ باقاعدہ طور پر اسلامی جمہوریہ ایران کی حدود میں داخل ہو گیا ہے۔

داس دوسرے امدادی قافلے میں 10 بڑے ٹرک شامل ہیں، جن پر درج ذیل سامان لدا ہوا ہے: 137 ٹن غذائی مواد، 18 ٹن طبی سامان اور ادویات، 20 عدد ڈائلیسز مشینیں، 1 عدد بلڈوزر و کرین

اس سے قبل بھی، روضہ مبارک نے اپنا پہلا امدادی قافلہ بھی روانہ کیا تھا جو 38 ٹرکوں پر مشتمل تھا اور اس میں 690 ٹن امدادی سامان بھیجا گیا تھا جس میں 670 ٹن بنیادی غذائی اجناس اور 20 ٹن ضروری طبی سامان شامل تھا۔

یاد رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) نے اعلیٰ دینی قیادت کی جانب سے متاثرین کی مدد کی اپیل پر لبیک کہتے ہوئے، ایرانی اور لبنانی عوام کی مدد کے لیے اس انسانی مہم کا آغاز کیا تھا اور اس مقصد کے لیے عطیات جمع کرنے کے دروازے کھولے تھے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: