روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وفد کا قم مقدسہ میں اعلی دینی قیادت کے مرکزی دفتر کا دورہ

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے ایرانی عوام کی مدد کے لیے بھیجے گئے دوسرے امدادی قافلے کے وفد نے قم مقدسہ میں اعلی دینی قیادت کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا۔

اس وفد کی قیادت امدادی قافلے کے نگران اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی امدادی کمیٹی کے رکن، سید جواد الحسناوی کر رہے تھے۔

وفد کے رکن شیخ حیدر العارضی نے اس دورے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ روضہ مبارک کے وفد نے قم مقدسہ میں اعلی دینی قیادت کے دفتر کا دورہ کیا اور وہاں ان کے وکیلِ عام سید جواد الشہرستانی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے موجودہ حالات میں ایرانی عوام کی مدد اورحمایت کرنے پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فعال کردار اور عراقی عوام کے اس تاریخی موقف کو بے حد سراہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عراقی عوام کی طرف سے مسلسل ملنے والی امداد اور حمایت کی بدولت، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے ایرانی عوام کے لیے امدادی مہم کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ یہ تمام کوششیں نجف اشرف اور قم مقدسہ میں قائم اعلی دینی قیادت کے دفاتر کے باہمی تعاون اور ہم آہنگی سے انجام دی جا رہی ہیں۔

اس دوسرے امدادی قافلے میں 10 بڑے ٹرک شامل ہیں، جن پر درج ذیل سامان لدا ہوا ہے: 137 ٹن غذائی مواد، 18 ٹن طبی سامان اور ادویات، 20 عدد ڈائلیسز مشینیں، 1 عدد بلڈوزر و کرین

یاد رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) نے اعلیٰ دینی قیادت کی جانب سے متاثرین کی مدد کی اپیل پر لبیک کہتے ہوئے، ایرانی اور لبنانی عوام کی مدد کے لیے اس انسانی مہم کا آغاز کیا تھا اور اس مقصد کے لیے عطیات جمع کرنے کے دروازے کھولے تھے۔

اس سے قبل، روضہ مبارک نے اپنا پہلا امدادی قافلہ بھی روانہ کیا تھا جو 38 ٹرکوں پر مشتمل تھا اور اس میں 690 ٹن امدادی سامان بھیجا گیا تھا جس میں 670 ٹن بنیادی غذائی اجناس اور 20 ٹن ضروری طبی سامان شامل تھا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: