روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کی جانب سے انسانی امداد اور طبی سامان باضابطہ طور پر ایرانی ہلالِ احمر کے حوالے کر نے کا اعلان

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے وفد نے قم مقدسہ میں موجود اعلیٰ دینی قیادت کے دفتر کے تعاون سے، دوسرے امدادی قافلے میں شامل انسانی امداد اور طبی سامان باضابطہ طور پر ایرانی ہلالِ احمر کے حوالے کر نے کا اعلان کیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی امدادی کمیٹی کے رکن سید رضا ناجی ساہی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ روضہ مبارک نے یہ امدادی کھیپ ایرانی ہلالِ احمر اور شہرِ قم میں متعلقہ امدادی کمیٹی کے سپرد کر دی ہے۔ انہوں نے مزید واضح کیا کہ اس سامان میں خوراک، ادویات، اور مختلف اقسام کے طبی آلات و مستلزمات شامل ہیں، جن میں خاص طور پر ڈائلیسس کی مشینیں بھی موجود ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ امداد کی حوالگی کا یہ عمل مکمل طور پر باضابطہ اور منظم طریقے سے انجام پایا ہے، جہاں عراقی عوام کی جانب سے بھیجے گئے اس امدادی سامان کی باقاعدہ تصدیق شدہ مہروں اور دستخطوں کے ساتھ ڈاکیومنٹیشن بھی کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) نے اعلیٰ دینی قیادت کی جانب سے متاثرین کی مدد کی اپیل پر لبیک کہتے ہوئے، ایرانی اور لبنانی عوام کی مدد کے لیے اس انسانی مہم کا آغاز کیا تھا اور اس مقصد کے لیے عطیات جمع کرنے کے دروازے کھولے تھے۔

اس سے قبل، روضہ مبارک نے اپنا پہلا امدادی قافلہ بھی روانہ کیا تھا جو 38 ٹرکوں پر مشتمل تھا اور اس میں 690 ٹن امدادی سامان بھیجا گیا تھا جس میں 670 ٹن بنیادی غذائی اجناس اور 20 ٹن ضروری طبی سامان شامل تھا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: