روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے شعبہ بین الحرمین الشریفین کے عملے نے شبِ جمعہ کے موقع پر زائرینِ کرام کے استقبال کے لیے بین الحرمین اور اس کے اطراف کے تمام حصوں میں قالین بچھانے کا کام شروع کر دیا ہے۔
زائرینِ کربلا کی خدمت کے لیے جاری کاوشوں کے ایک حصے کے طور پر، بین الحرمین کے دونوں اطراف کے شیڈز کے نیچے بھی قالین بچھائے گئے ہیں۔
شبِ جمعہ کےبابرکت موقع پر زائرین کے بے پناہ رش، مراسمِ زیارت کی ادائیگی اور باجماعت نمازوں کے انعقاد کو آسان بنانے کے لیے اس بار قالینوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں بین الحرمین الشریفین کے ساتھ ساتھ اس سے متصل تمام بیرونی مقامات اور اطراف کو بھی قالینوں سے آراستہ کیا گیا ہے۔
ان اقدامات کے بنیادی مقاصد زائرین کو ایک پرسکون اور روحانی ماحول فراہم کرنا تاکہ وہ یکسوئی کے ساتھ مراسمِ عبادات ادا کر سکیں۔ بین الحرمین اور اطراف میں نمازِ مغربین اور باجماعت نمازوں کے لیے صفوں کی منظم ترتیب کو یقینی بنانا اور زائرین کی کثیر تعداد کے باوجود آمد و رفت کو منظم اور سہل بنانا ہے۔





