شعبہ تعلقات عامہ نے العمید بین الاقوامی علمی کانفرنس میں شرکت کے لیے فرات الأوسط کی متعدد یونیورسٹیوں کو دعوت نامے بھیجے ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام)کے شعبہ تعلقات عامہ نے 8ویں العمید بین الاقوامی علمی کانفرنس میں شرکت کے لیے فرات الأوسط کی متعدد یونیورسٹیوں کو باضابطہ دعوت نامے بھیجے ہیں۔
اس کانفرنس کا انعقاد "بدلتی ہوئی دنیا میں علمی شناخت" کے عنوان اور "ہم العمید کے سائے تلے ترقی کے لیے ملتے ہیں" کے نعرے کے تحت، 6 سے 7 نومبر 2026 کے دوران کیا جا رہا ہے۔

یہ کانفرنس العمید سائنٹفک اینڈ انٹلیکچوئل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام العمید انٹرنیشنل سنٹر فار ریسرچ اینڈ اسٹڈیز ،العمید اور الکفیل یونیورسٹیز کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے۔

شعبہ تعلقات عامہ سے تعلق رکھنے والے جناب حسن التمیمی نے بتایا کہ کانفرنس کے خصوصی دعوتی نامے فرات الاوسط کی متعدد جامعات کو پہنچا دیے گئے ہیں، جنہوں نے کانفرنس کی علمی و تحقیقی سرگرمیوں میں اپنی بھرپور اور فعال شرکت کی تصدیق کی ہے۔

الفرات الاوسط ٹیکنیکل یونیورسٹی کے ایڈمنسٹریٹو اسسٹنٹ ڈاکٹر محمد عبدالمحسن نے بتایا کہ یونیورسٹی کو کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے، جس کا تحقیقی فریم ورک متنوع اور کلیدی موضوعات پر محیط ہے۔ یہ موضوعات محققین کے لیےترغیب کا باعث ہیں کیونکہ ان میں مصنوعی ذہانت (AI)، فکری و ثقافتی تنقید، اور سماجی و مذہبی شناخت جیسے عصرِ حاضر کے اہم عنوانات کا احاطہ کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر عبدالمحسن نے مزید کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) علمی سرگرمیوں کے انعقاد اور ایسی کانفرنسوں و تحقیقی نشستوں کے قیام میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے، جو عراقی جامعات کے علمی و فکری اہداف اور ترجیحات کے ساتھ ہم آہنگ ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: