شعبہ فکری امورکی جانب سے صوبہ ذی قار کے نوجوانوں کے لیے متنوع ثقافتی پروگراموں کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے شعبہ فکری و ثقافتی امور نے صوبہ ذی قار کے نوجوانوں کے لیے متنوع ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کیا ہے۔

اس سلسلے میں، شعبے سے وابستہ القمر کلچرل فورم سنٹر کی جانب سے صوبے سے آئے ہوئے نوجوانوں کے ایک وفد کے لیے ایک ثقافتی لیکچر کا اہتمام کیاگیا۔

مرکز کے لیکچرر سید یوسف الیاسری نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ
مرکز نے صوبہ ذی قار کے نوجوانوں کے ایک گروپ کے لیے ایک ثقافتی لیکچر کا انعقاد کیا، جس میں متعدد ثقافتی اور ترقیاتی موضوعات شامل تھے۔ جن کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنا اور ان کی فکری و سماجی مہارتوں کو فروغ دینا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس لیکچر میں نوجوانوں کی شخصیت سازی، ان کی خود اعتمادی میں اضافے، اور ان میں آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی۔ اس کے ساتھ ہی معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے نوجوانوں کے مؤثر کردار پر بھی زور دیا گیا۔

دوسری جانب، یہ مرکز صوبہ ذی قار میں واقع 'دار القرآن الکریم' کے باہمی تعاون سے اپنے ثقافتی پروگرام (سفراء الثقلین) کو بھی جاری کھے ہوئے ہے۔

اس پروگرام میں ترقیاتی ورکشاپس، تربیتی کورسز، اور ثقافتی و تعلیمی سرگرمیوں کا ایک مجموعہ شامل ہے، جن کا مقصد نوجوانوں کی مہارتوں کو نکھارنا اور ان کی علمی، فکری اور سماجی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا ہے۔

یہ پروگرام شعبہ فکری و ثقافتی امور کے ان منصوبوں کا حصہ ہیں جن کا مقصد نوجوان نسل کی معاونت کرنا اور ان کے ثقافتی، فکری اور ترقیاتی شعور کو بلند کرنا ہے۔

شعبے کی سرگرمیوں کے بارے میں جاننے کے لیے: یہاں کلک کریں۔

https://projects.alkafeel.net/project/335
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: