روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں امام محمد باقر(ع)کے یومِ شہادت کی یاد میں فضائے حرم سوگوار ہے۔ اس المناک سانحہ کے احیاء کے لیے شعبۂ بین الحرمین کے عملے مقاماتِ بین الحرمین میں عَلمِ عزاء اور تعزیتی بینر آویزاں کر دیئے ہیں ۔
بین الحرمین الشریفین میں آویزاں سیاہ چادریں اورعزائی بینرز امامِ امام باقر (علیہ السلام) کی سیرتِ طیبہ، آپ کے بحرِ علم و فضل اور مظلومیتِ آلِ محمد (ع) کی گواہی دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ اقدامات روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے اس جامع پروگرام کا حصہ ہیں جو امام محمد باقر (علیہ السلام) کی شہادت کی مناسبت سے ترتیب دیا گیا ہے۔ ان انتظامات کا مقصد ایک طرف جہاں شعائرِ اہلِ بیت (ع) کی تعظیم ہے، وہیں دوسری جانب ملک و بیرونِ ملک سے آنے والے لاکھوں زائرینِ امام حسین (ع) و حضرت عباس (ع) کو پرسہ داری کے لیے ایک موزوں فضا فراہم کرنا ہے۔






