روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے انجینئرنگ مینٹیننس اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے روضہ مبارک کے اطراف میں سن شیڈز لگانے شروع کر دیئے ہیں۔
شعبہ کے سربراہ جناب قاسم الموسوی نے کہاکہ ہمارے عملے نے سورج کے اثرات کو کم کرنے اور زائرین کو زیادہ آرام دہ اور پرسکون ماحول فراہم کرنے کے لیے روضہ مبارک کے اطراف کی گلیوں اور سڑکوں پر سن شیڈز لگانا شروع کر دیے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سن شیڈز کے لیے استعمال ہونے والا یہ سبز جالی دار کپڑا (سارن) گرمی کے اثرات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، خصوصاً ان مقامات پر جہاں زائرین کا رش اور درجہ حرارت زیادہ ہوتا ہے ۔
یہ اقدامات روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے عملے کی ان خدماتی کاوشوں کا حصہ ہیں جو زائرین کے آرام و سکون کو یقینی بنانے اور موسم گرما کے دوران انہیں بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے کی جا رہی ہیں۔






