یومِ عرفہ: زائرینِ کرام کے استقبال کے لیے سروس افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے خصوصی انتظامات

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام )کے سروس افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے یومِ عرفہ کے احیاء کے لئے آنے والے لاکھوں زائرینِ کرام کے استقبال کی تیاریوں کے ضمن میں خصوصی انتظامات کرناشروع کر دیئے ہیں۔

ان انتظامات کے سلسلے میں روضہ مبارک کی طرف آنے والی تمام شاہراہوں اور مختلف خدماتی سائٹس پر واٹر کولرز اور واٹر ڈسپنسر نصب کر دیے گئے ہیں۔ زائرین کو بلا تعطل ٹھنڈے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ان مقامات کی چوبیس گھنٹے نگرانی کی جا رہی ہے۔

شعبے کے ڈپٹی ہیڈ جناب عباس علی ابو العوب نے اس حوالے سے بتایا کہ ہمارے عملے نے زیارتِ عرفہ کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، جس کے تحت پانی کی سبیلوں اور واٹر پوائنٹس کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے روزانہ 1000 برف کے بلاکس تیار کیے جا رہے ہیں، جبکہ زائرین کے لیے پینے کے پانی کے تقریباً 15 ہزار کارٹن بھی فراہم کر دیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان انتظامات میں زائرین کی سہولت کے لیے تمام سینٹری یونٹس کی مرمت و بحالی اور صفائی ستھرائی شامل ہے، اس کےعلاوہ امانات اور کیشوانياکے شعبہ جات کے مراکز میں بھی صفائی اور دیکھ بھال کے کام مکمل کر لیے گئے ہیں تاکہ رش کے دوران خدمات کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے۔

سید ابو العوب نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ زائرین کے بے پناہ رش کے پیشِ نظر اور خدماتی امور کو منظم انداز میں چلانے کے لیے شعبے نے 850 رضا کاروں کی رجسٹریشن مکمل کی ہے، جو یومِ عرفہ سے پہلے آنے والے پیر کے روز سے اپنی خدمات کا باقاعدہ آغاز کر دیں گے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: