شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے امام محمد باقر (علیہ السلام) کے یوم شہادت کی مناسبت سے مجلسِ عزاء کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام )کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے امام محمد باقر علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے تشریفات ہال میں مجلسِ عزاء کا انعقاد کیا گیا۔

مجلسِ عزاء کے خطیب، علامہ سید حیدر القزوینی نے اپنے خطاب میں امام محمد باقر (علیہ السلام) کی حیاتِ مبارکہ، علمی و فکری خدمات اور آپ علیہ السلام پر ڈھائے جانے والے مظالم پر مفصل روشنی ڈالی۔ جبکہ آپ کے دور میں سر اٹھانے والے گمراہ کن نظریات اور فکری و عقائدتی شبہات کے خلاف آپ کے مواقف اور دفاعی کردار کو خصوصی طور پر اجاگر کیا گیا۔

علامہ قزوینی نے اس بات پر زور دیا کہ امام (ع) اپنے عہد کے باطل اور منحرف افکار کے سامنے ایک مضبوط چٹان کی طرح ڈٹے رہے اور انہوں نے اسلامی نظریات کا دفاع کیا۔ باطل افکار اور شبہات کے سدباب اور معاشرے میں شعور بیدار کرنے کے لیے آج آپ علیہ السلام کے علمی و فکری اسوہ پر عمل کرنے اور علم و معرفت کے نور سے دل و دماغ کو منور کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

مجلس کا اختتام مصائبِ اہلبیت (علیہم السلام) کو یاد کرتے ہوئے نوحہ خوانی پر ہوا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: