اس جلوسِ عزاء میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) روضہ مبارک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن ڈاکٹر افضال الشامی ، دفتر متولی شرعی کے ڈائریکٹر جناب جواد حسناوی سمیت متعدد اعلیٰ عہدیداران نے شرکت کی۔
یہ جلوس روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے صحنِ اقدس سے شروع ہوا، اور ما بین الحرمین سے گزرتا ہوا روضہ مبارک امام حسین(ع) پہنچا، جہاں عزاداروں نے اس المناک سانحہ کا پرسہ پیش کیا۔
جلوسِ عزاء کے دوران سوگواران نے نوحہ و ماتم اور مرثیہ خوانی کے ذریعے اپنے غم و اندوہ کا اظہار کیا۔
















