زیارتِ یومِ عرفہ کی تیاریاں: سروس افیئرز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بزرگ اور خصوصی زائرین کے لیے 100 وہیل چیئرز کی فراہمی

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے سروس افیئرز ڈیپارٹمنٹ نے یومِ عرفہ کی بابرکت مناسبت پر زائرین کے استقبال کی تیاریوں کے ضمن میں بزرگ شہریوں اور خصوصی افراد کی خدمت کے لیے 100 خصوصی وہیل چیئرز کا انتظام کیا ہے۔

شعبہ کے ٹرسٹ ڈویژن کے سربراہ سید کاظم جواد نے بتایا کہ زائرین کی آمد و رفت کو آسان بنانے اور خصوصی توجہ کے مستحق افراد کو مدد فراہم کرنے کے لیے ان وہیل چیئرز کو روضہ مبارک کی طرف جانے والے تمام داخلی راستوں پر تقسیم کیا گیا ہے، مزید برآں، زائرین کو کسی بھی پریشانی سے بچانے کے لیے ان تمام وہیل چیئرز کی مکمل دیکھ بھال اور مرمت کا کام پہلے ہی مکمل کر لیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام شعبے کےزیارتِ عرفہ سروس پلان کا حصہ ہے جس کا مقصد زائرین کی آمد و رفت کو منظم اور آسان بنانا اور اس زیارت کے دوران بہترین خدمات پیش کرنا ہے، کہ جس کے احیاء کے لئے مومنین کی ایک بہت بڑی تعداد کربلا مقدسہ آنے کی سعادت حاصل کرتی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: