استقبالِ زائرینِ عرفہ: شعبہ بین الحرمین کی تمام سروس گاڑیاں مکمل طور پر تیار

یومِ عرفہ اور عید الاضحیٰ جیسے عظیم اور روحانی مواقع پر ملک و بیرونِ ملک سے کربلا آنے والے زائرین کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے بھرپور انتظامات کیے ہیں۔

ان عظیم دینی مناسبات کی تیاریوں کے ضمن میں روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام)کے شعبہ بین الحرمین الشریفین نے زائرین کے استقبال اور خدمات کی فراہمی کے لئے اپنی تمام سروس گاڑیوں کو مکمل طور پر فعال اور تیار کر لیا ہے۔

شعبے سے منسلک ٹیکنیکل ورکس ڈویژن کے سربراہ قاسم جابر عبدالصدہ نے کہا کہ زیارتِ یوم عرفہ کی تیاریوں کے ضمن میں ، شعبے کے عملے نے سروس گاڑیوں کی دیکھ بھال اور مرمت کا کام شروع کر دیا ہے، تاکہ زائرین کو ٹرانسپورٹ کی بہترین خدمات فراہم کی جا سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان تیاریوں میں گاڑیوں کی دھلائی اور صفائی اور ضروری تکنیکی معائنہ شامل ہے، تاکہ یومِ عرفہ کے موقع پر عراق اور بیرونِ ملک سے زائرینِ کرام کی بڑے پیمانے پر آمد اور متوقع اژدھام کے دوران خدمات کا تسلسل برقرار رکھا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: