روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے دارالحکومت بغداد کے علاقے الشعب میں امام محمد باقر علیہ السلام کے یوم شہادت کے احیاء کے لئے ایک مجلس عزا منعقد کی گئی۔
اس مجلسِ عزا کا اہتمام علمی کمپلیکس سے وابستہ قرآن انسٹی ٹیوٹ بغداد برانچ کی جانب سے جامع ام البنین (علیہا السلام) میں کیا گیا، جو کہ مذہبی مناسبتوں کے احیاء کے لیے انسٹی ٹیوٹ کی جاری سرگرمیوں کا حصہ ہے۔
مجلس کا آغاز قاری علی الفریجی نے تلاوتِ قرآن مجید سے کیا، جس کے بعد شیخ ہانی الدراجی نے مجلس سے خطاب کرتے ہوئے امام محمد باقر (علیہ السلام) کی سیرتِ طیبہ اور ان کی بابرکت تعلیمات پر روشنی ڈالی۔ بعد ازاں، رادود علی الذہبی اور محمد الدراجی نے بارگاہِ امام میں نذرانۂ عقیدت پیش کرتے ہوئے نوحہ خوانی اور مر ثیہ خوانی کی۔
اس مجلسِ عزا میں سوگواران اور مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی جو اس المناک مناسبت پر پرسہ داری کے لیے آئے تھے، جہاں پوری فضا امام مظلوم (علیہ السلام) کی سیرتِ طیبہ کے تذکرے اور حزن و ملال کے ایک مخصوص ایمانی ماحول میں ڈوبی رہی۔
یہ مجلس ان قرآنی و تبلیغی پروگراموں کا حصہ ہے جو قرآن انسٹی ٹیوٹ بغداد برانچ کی جانب سے تواتر کے ساتھ منعقد کیے جاتے ہیں؛ جن کا بنیادی مقصد شعائرِ اہل بیت (علیہم السلام) کا احیاء، معاشرتی سطح پر مذہبی بیداری کا فروغ اور قرآنی ثقافت کو عام کرنا ہے۔"
کمپلیکس کی دیگر سرگرمیوں سے آگاہی کے لیے یہاں کلک کریں۔
https://projects.alkafeel.net/project/340








