روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کا سروس افیئرز ڈیپارٹمنٹ یومِ عرفہ کے احیاء، مراسمِ زیارت اور مناسکِ عبادت میں مصروف زائرینِ کرام کو بلاتعطل خدمات فراہم کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں مذکورہ شعبے کی جانب سے زائرینِ عرفہ کے لیے پینے کے پانی کے 15 ہزار سے زائد کارٹنز فراہم کئے گئے ہیں۔
ارضِ مقدس کربلا میں صبحِ سویرے ہی سے زائرینِ کرام کی بڑی تعداد مقامات مقدسہ میں مراسمِ زیارت کی ادائیگی کے لیے جوق در جوق پہنچ رہی ہے۔
اس سلسلے میں، شعبے سے منسلک واٹر سپلائی یونٹ نے روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے گرد و نواح میں جا بجا سبیلیں اور واٹر ڈسپنسرز نصب کیے ہیں، تاکہ زائرینِ کرام کو ٹھنڈے پانی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
شعبے کی دیگر سرگرمیوں کی تفصیلات جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔




