روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے خدماتی موکب کی جانب سے زائرینِ یومِ عرفہ کو متنوع خدمات کی فراہمی

یومِ عرفہ کی پرنور اور عظیم روحانی مناسبت پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدماتی موکب نے زائرین کو متنوع خدمات فراہم کیں اور بابِ قبلہ کے سائے میں قائم اس موکب کے خدام تپتے موسم میں عشاقِ اہلِ بیت (ع) کی راحت رسانی اور خدمت میں مصروفِ عمل رہے۔


موکب کی خدمات میں ٹھنڈے پانی، سرد و گرم مشروبات اور ہلکی غذاؤں (سنیکس) کی فراہمی شامل ہے؛ تاکہ تپتے موسم اور بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باوجود زائرینِ کرام کے لیے مناسکِ زیارت اور عبادات کی ادائیگی کو ہر ممکن حد تک آسان اور آرام دہ بنایا جا سکے۔

سید الشہداء امام حسین علیہ السلام اور ان کے برادرِ باوفا حضرت ابا الفضل العباس علیہ السلام کے مزاراتِ مقدسہ کے ساتھ ساتھ کربلائے معلیٰ کا پورا وسطی علاقہ زائرین کےجمِ غفیر سے بھرا رہا ، عراق کے طول و عرض اور دنیا بھر سے آئے ہوئے زائرین یومِ عرفہ کی فیوض و برکات سے معمور ساعتوں میں مراسمِ زیارت ، مناسکِ عبادت اور مناجات الہی میں مشغول رہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) نے ااس بابرکت دن کے احیاء کے لیے کربلا مقدسہ آنے والے تمام زائرین کو بہترین خدمات اور آرام دہ ماحول فراہم کرنے کے لیے اپنے تمام شعبہ جات کو متحرک کر رکھا تھا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: