کربلا مقدسہ اور عراق کے دیگر صوبوں سمیت دنیا بھر سے آنے والے زائرین کی کثیر تعداد کے پیشِ نظر، متعدد بار نمازِ عید ادا کی گئی تاکہ زیادہ سے زیادہ مومنین اس مقدس مقام میں نماز عید کی ادائیگی کا شرف حاصل کر سکیں اور زائرین کی آمد و رفت میں بھی کوئی خلل واقع نہ ہو۔
نمازِ عید کے اجتماعات میں مومنین نے بارگاہِ الٰہی میں گریہ و زاری کرتے ہوئے عراق اور پوری دنیا میں امن، امان اور استحکام کے لیے دعائیں مانگیں۔ اس کے ساتھ ہی شہدائے اسلام کے درجات کی بلندی اور تمام مریضوں و زخمیوں کی جلد اور کامل شفا یابی کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے تمام شعبہ جات نے زائرینِ کرام کو بہترین اور اعلیٰ ترین خدمات فراہم کرنے کے لیے پہلے سے ہی ایک جامع پلان ترتیب دے رکھا ہے، جس کے تحت عید کے ایام میں تمام ملازمین اور خادمین چوبیس گھنٹے زائرین کی خدمت کے لیے تمام تر وسائل بروے کار لا رہے ہیں۔







