سیکنڈ سدرن گرین بیلٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک اور جدید تفریحی پارک کے افتتاح کی تیاریاں

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کا سیکنڈ سدرن گرین بیلٹ ڈیپارٹمنٹ شہریوں اور عراقی خاندانوں کی ذہنی شادابی اور تفریح کے لیے ایک نئے اور جدید ترین پارک کے افتتاح کی تیاریاں کر رہا ہے، جہاں فیملیز کا داخلہ مکمل طور پر مفت ہوگا۔

شعبےکے سربراہ دیاب احمد عمران نے کہا کہ اس پارک سے متعلق تمام تعمیراتی اور زرعی کام مکمل کر لیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید واضح کیا کہ اس پارک کو 'نخلستان نمبر 29' کا نام دیا گیا ہے، جو 8 دونم (تقریباً 5 ایکڑ) کے رقبے پر محیط ہے، چونکہ یہ صرف فیملیز کے لیے مخصوص ہے، اس لیے اس میں داخلہ مکمل طور پر مفت ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ تفریحی مقام خاندانوں کے لیے مختلف مفت سہولیات فراہم کرتا ہے، جن میں: گاڑیوں کے لیے پارکنگ، منفرد طرز کے فیملی سٹنگ ایریاز، بچوں کے لیے پلے ایریاز ، پرندوں/جانوروں اور پھولوں کے باغات، وسیع سبزہ زار ، خوبصورت فوارے، اور مچھلی و چکن باربی کیو (گرلنگ) کے لیے مخصوص مقامات سمیت دیگر خدمات شامل ہیں۔

انہون نے یہ بھی بتایا کہ اس پارک میں ایک شاپنگ سینٹر، ایک بہترین ریسٹورنٹ جہاں مختلف مشرقی، مغربی اور فاسٹ فوڈز دستیاب ہوں گے، ٹھنڈے اور گرم مشروبات کے اسٹالز، اور ایک ایسی نرسری بھی قائم کی گئی ہے جہاں مختلف اقسام اور سائز کے پودے دستیاب ہوں گے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: