علامہ سید احمد صافی کی عید الاضحیٰ کے موقع پر مبارکباد پیش کرنے والے وفود سے ملاقات

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے متولی شرعی عزت مآب علامہ سید احمد صافی (دام عزہ) نے عید الاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کرنے کے لیے آنے والے مختلف وفود اور زائرین کا استقبال کیا اور انھیں شرفِ ملاقات بخشا۔

اس موقع پر روضہ مبارک کے سیکرٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ آل ضیاء الدین، مجلس ادارہ کے اراکین اور مختلف شعبہ جات کے سربراہان بھی موجود تھے۔ جہاں سب نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا تبادلہ کیا۔

عید کی اس پرمسرت گھڑی میں روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) میں کربلا کے معززین، عمائدین، مقامی شہریوں اور روضہ مبارک کے خدام کی آمد کا تانتا بندھا رہا، جو متولی شرعی کو عید کی مبارکباد پیش کرنے حاضر ہوئے تھے۔ یہ تمام ملاقاتیں تکبیروں کی گونج اور انتہائی خوشگوار و پرمسرت ماحول میں ہوئیں، جہاں سب نے مل کر بارگاہِ الٰہی میں دعا کی کہ پروردگار اس بابرکت موقع کو ملتِ اسلامیہ اور عراقی عوام کے لیے امن، خیر و برکت اور سلامتی کا ضامن بنائے۔

علامہ سید احمد صافی نے تمام حاضرین کے اعمال کی قبولیت اور توفیقات میں اضافے کی دعا فرمائی۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ کے حضور التجا کی کہ وہ عراق اور اس کے غیور عوام کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور ملک کو امن و سلامتی کے نور سے منور فرمائے۔ متولی شرعی نے مبارکباد پیش کرنے والے تمام شرکا کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور ان کے لیے خیر و صلاح کی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: