علامہ سید احمد الصافی سے علامہ شیخ عبدالمہدی کربلائی کی ملاقات اور عید الاضحیٰ کی مبارکباد

عید الاضحیٰ مبارک کے پرمسرت موقع پر، روضہ مبارک امام حسین (علیہ السلام) کے متولی شرعی علامہ شیخ عبدالمہدی کربلائی (دام عزہ) عید کی مبارک باد پیش کرنے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) تشریف لائے کہ جہاں روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے متولی شرعی عزت مآب علامہ سید احمدلصافی (دام عزہ) نے ان کا استقبال کیا، انھیں عید الاضحی کی مبارک باد پیش کی۔

علامہ شیخ کربلائی کے ہمراہ روضہ مبارک حضرت امام حسین (علیہ السلام) کے سیکرٹری جنرل، ڈپٹی سیکرٹری، مجلس ادارہ کے اراکین اور دیگر اعلیٰ حکام پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی موجود تھا۔ وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے خدام اور انتظامیہ کو عید سعید کی دلی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس ملاقات کے دوران روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے سیکرٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ آل ضیاء الدین، مجلس ادارہ کے ممبران اور مختلف شعبہ جات کے سربراہان بھی موجود تھے۔ دونوں مقدس روضوں کے عہدیداروں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی اور بارگاہِ الٰہی میں دعا کی کہ پروردگار اس بابرکت موقع کو ملک و قوم کے لیے امن، امان، خیر و برکت اور سلامتی کا باعث بنائے۔

واضح رہے کہ عید کی اس پرمسرت گھڑی میں روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) میں میں مبارکباد پیش کرنے والوں کا تانتا بندھا رہا، جن میں کربلا کے عمائدین، معززین، عام شہری، روضہ مبارک کے خدام، متعدد سرکاری شخصیات اور سیکیورٹی فورسز کے اعلیٰ افسران شامل تھے۔ اسی صبح کے وقت لاکھوں زائرینِ کرام نے روضہ مبارک کے روحانی ماحول میں نمازِ عید الاضحیٰ ادا کرنے کی سعادت بھی حاصل کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: