سٹور ز ڈیپارٹمنٹ نے زائرینِ کرام کی خدمت میں پیش کرنے کے لیے متنوع اشیاء کا ایک نیا ذخیرہ وصول کیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے سٹور ز ڈیپارٹمنٹ نے زائرینِ کرام کی خدمت میں پیش کرنے کے لیے متنوع اشیاء کا ایک نیا ذخیرہ وصول کیا ہے۔

ڈپارٹمنٹ کے سیلز یونٹ کے انچارج جناب قحطان جاسم نے بتایا کہ یونٹ کو موصول ہونے والے سامان میں قالین ، خصوصی افراد کے لیے وہیل چیئرز اور مختلف الیکٹرانک اشیاء شامل ہیں۔ یہ اقدامات زائرین کی ضروریات کو پورا کرنے اور انہیں متنوع خدمات فراہم کرنے کی کاوشوں کا حصہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ یونٹ شارع قبلہ ابی الفضل العباس (علیہ السلام) پر واقع ہے، جو کہ روضہ مبارک کی طرف جانے والے اہم ترین راستوں میں سے ایک ہے۔

اس ڈیپارٹمنٹ کی دیگر خدمات، سرگرمیوں اور زائرین کے لیے فراہم کردہ سہولیات کے بارے میں جاننے کے لیے آپ درج ذیل لنک پر کلک کریں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: