میوزیم کے سربراہ جناب نافع الموسوی نے کہا کہ عید الاضحیٰ کے بابرکت ایام میں میوزیم کی ڈسپلے گیلری شہریوں کی آمد و رفت کا مرکز بنی رہی، جہاں انہوں نے محفوظ تاریخی و ثقافتی نوادرات کا گہرا مشاہدہ کیا، اور ان کے تاریخی و ثقافتی پہلوؤں کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میوزیم وزیٹرز کو یہاں نمائش کے لیے رکھی گئی اشیاء کے بارے میں تفصیلی اور جامع معلوماتی بریفنگ فراہم کرتا ہے، جو ہمارے تاریخی ورثے کی اہمیت اور اس کے تحفظ کی ضرورت کے بارے میں شعور بیدار کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ بریفنگ مسلمہ بین الاقوامی معیارات کے مطابق ان نوادرات کی ڈاکومینٹیشن اور ان کی دیکھ بھال و مرمت کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو بھی نمایاں کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میوزیم انتظامیہ کی یہ مستقل کاوش رہی ہے کہ وہ تمام مذہبی مناسبات اور زیارات کے دوران زائرینِ کرام کی آمد کو ایک تعلیمی اور ثقافتی موقع میں تبدیل کرے، تاکہ وہ ان بیش قیمت تاریخی خزانوں کا مشاہدہ کر سکیں جو ہمارے عظیم تمدنی اور اسلامی ورثے کی عکاسی کرتے ہیں۔
میوزیم کی دیگر کاوشوں سے آگاہی کے لیے یہاں کلک کریں۔






