کربلا کے مقدس شہر نے روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی زیارت کے لیے آنے والے لاکھوں زائرین کا خیر مقدم کیا کہ جنھوں نے یہاں اہل بیت(ع) سے اظہارِ ولاء کی مجسم عکاسی کی۔
واضح رہے کہ زائرین کی کثیر تعداد کی آمد کے پیش نظر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے زائرین کو مختلف خدمات فراہم کرنے اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنے تمام شعبوں کو وقف کر رکھا ہے، جس کے تحت:
امن و امان اور طبی سہولیات کے فول پروف انتظامات کیے گئے۔
زائرین کی سہولت کے لیے مختلف خدماتی شعبوں کو متحرک کیا گیا۔
حرمِ مطہر میں زائرین کی آمد و رفت کو سہل اور منظم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے، تاکہ زائرین باآسانی مراسمِ زیارت ادا کر سکیں۔









