علمی کمپلیکس کی جانب سے نجف اشرف کے طلباء کے لیے کربلا معلیٰ کے مقاماتِ مقدسہ کے سفرِ زیارت کا اہتمام

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سےنجف کے علاقے الحریہ میں الإعفاء العامّ کورس کے طلباء کے لیے کربلا معلیٰ کے مقاماتِ مقدسہ کی زیارت پر مبنی ایک خصوصی مذہبی و ثقافتی سفر کا اہتمام کیا گیا۔

علمی کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف کے تلاوت یونٹ کے سربراہ سید محمد علی راشد نے کہا کہ اس دینی و تربیتی سفر کے دوران طلباء کو روضہ مبارک حضرت امام حسین (علیہ السلام) اور روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کی زیارت کا شرف حاصل ہوا، جبکہ ان کے لیے مضیفِ ابوالفضل العباس (علیہ السلام) میں ظہرانے کا خصوصی اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس پروگرام کا بنیادی مقصد طلباء کے نفوس میں روحانی و معنوی اثرات کو راسخ کرنا، انہیں قرآن پاک کی تعلیم جاری رکھنے کی ترغیب دینا، اور زیارات کے فیوض و برکات سے مزیّن ایمانی ماحول کے ذریعے طلباء کا اہل بیت علیہم السلام کے ساتھ فکری و قلبی تعلق مزید مستحکم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ نے ناحیہ الحرية کے طلباء کے لیے الإعفاء العامّ کورس شروع کر رکھا ہے، جس میں فقہ، عقائد، قواعدِ تجوید اور قرآن کریم کی صحیح تلاوت کے دروس شامل ہیں۔

علمی کمپلیکس کے دیگر قرآنی منصوبوں اور جاری تعلیمی سرگرمیوں کی تفصیلات جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: