روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) سے وابستہ 'الفردوس انٹرٹینمنٹ سٹی' نے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران بڑی تعداد میں عراقی خاندانوں کا استقبال کیا۔
یہ تفریحی مقام اپنی متنوع اور جدید ترین سہولیات کے ذریعے خاندانوں کو تفریح کا ایک بہترین اور مربوط ماحول فراہم کرتا ہے، جس میں فیملیز کے بیٹھنے کے لیے خوبصورت مقامات، مچھلی پکڑنے کی جھیل ، برڈ پارک ، فلاور گارڈن کے علاوہ اسپورٹس گراؤنڈز، کشتی رانی کی جھیل اور وسیع و عریض سرسبز لان شامل ہیں۔
روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) اپنے ان تفریحی اور شجرکاری کے منصوبوں کے ذریعے عراقی خاندانوں کو قدرتی ماحول سے لطف اندوز ہونے کے مواقع فراہم کرنے اور معاشرے میں صحت مند تفریحی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے زرعی، لائیو سٹاک اور تفریحی منصوبوں کے بارے میں جاننے کے لیے، یہاں کلک کریں۔
https://projects.alkafeel.net/project/156






