روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے مهدوی ثقافت کے فروغ کے لیے، صوبہ مثنیٰ میں ہفتہ وار فکری و مذہبی پروگرام سراج المنتظرین کا انعقاد کیا گیا۔
اس پروگرام کا اہتمام علمی کمپلیکس سے وابستہ قرآن انسٹی ٹیوٹ مثنیٰ برانچ نے سماوہ شہر میں واقع حسینیہ موکبِ دموع الزہراء (علیہا السلام) میں کیا تھا، جس میں مومنین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس ہفتے کی سرگرمیوں میں نامور قاری "شیخ شبر معلّہ" کی پرسوز آواز میں دعائے ندبہ کی تلاوت شامل تھی، جس نے محفل کو امامِ منتظر (عجل اللہ فرجہ الشریف) کی مودت اور ایمانی و ولائی ماحول سے معطر کر دیا۔
علمی کمپلیکس برائے قرآن کریم ان مذہبی و ثقافتی پروگراموں کے انعقاد کے ذریعے معاشرے میں ثقافتِ قرآن کے فروغ اور اور اہل بیت (علیہم السلام) کی تعلیمات و ذکر کو زندہ رکھنے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔
علمی کمپلیکس کے فکری وقرآنی منصوبوں کے بارے میں جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔





