عیدِ غدیرِ کی آمد کی مناسبت سے،روضہ مبارک حضرت عباس کو (علیہ السلام) کو روضہ مبارک حضرت امام علی (علیہ السلام) کے وفد کی جانب سے عیدِ غدیر کا ولائی علم پیش کیا گیا ہے۔
وفد کا استقبال روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام)کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن ڈاکٹر افضل الشامی اور محکمہ تعلقات عامہ کے سربراہ جناب محمد علی اظہر نے کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر افضل الشامی نے کہا کہ روضہ مبارک حضرت امام علی (علیہ السلام) کے ایک وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) پر حاضری کا شرف حاصل کیا، اور عید غدیر کی مناسبت سے غدیری علم پیش کیا۔ یہ وہ مبروک پرچم ہے جو ہر سال عیدِ اکبر کے موقع پر عراق کے تمام مقدّس روضات پر لہرایا جاتا ہے۔
عیدِ غدیرِ سعید کی خوشیوں میں شرکت اور اس عظیم دن کی یاد منانے کے لیے، یہ پرچم روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے صحنِ اقدس میں ایک مخصوص مقام پر لہرایا جائے گا، جس کا تعین جلد کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ نجف اشرف میں واقع روضہ مبارک حضرت امام علی (ع) کی جانب سے عراق کے تمام مقدس روضات کو عیدِ غدیر کی مناسبت پر یہ متبرک پرچم پیش کرنا ایک سالانہ روایت ہے۔
اس مسعود اور بابرکت موقع کی مناسبت سے روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے متعلقہ شعبہ جات کی جانب سے پورے حرمِ مطہر اور اس کے اطراف کو رنگ برنگے برقی قمقموں، قدرتی پھولوں کے خوبصورت گلدستوں اور تہنیتی بینرز سے سجانے کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔




