روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام ) کے قرآن علمی کمپلیکس نے صوبہ مثنیٰ میں (براعم الساقي) کورس کے طلباء کے لیے تقریبِ گریجویشن تقریب کا انعقاد کیا۔
اس تقریب کا اہتمام کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ مثنیٰ برانچ کی جانب سے کیا گیا تھا، جس کا مقصد طلباء کی حوصلہ افزائی اور کورس کو کامیابی سے پورا کرنے پر ان کی کوششوں کو سراہنا تھا۔
تقریب کا آغاز قاری حسین علی جبیرنے تلاوت قرآن پاک سے کیا، اس کے بعد جناب محمد آل بہیہ نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کامیاب طلباء کو مبارکباد پیش کی اور قرآنی ثقافت سے وابستگی سمیت کورس کے دوران ان کی بہترین کارکردگی کی ستائش کی۔
یہ کورس انسٹی ٹیوٹ کی ان مسلسل سرگرمیوں اور پروگراموں کا حصہ ہے جن کا مقصد ایک باشعور قرآنی نسل تیار کرنا اور ایسے نونہالوں کی پرورش کرنا ہے جو اللہ کی کتاب اورسیرتِ اہلِ بیت (علیہم السلام)کی پیروی کریں۔
علمی کمپلیکس کی دیگر سرگرمیوں کے بارے میں جاننے کے لیے، یہاں کلک کریں۔
https://projects.alkafeel.net/project/289













