میڈیکل افیئرز ڈیپارٹمٹ کی جانب سے طبی عملے کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو بڑھانے کے لیے ہفتہ وار تربیتی لیکچرز کا سلسلہ جاری

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کا میڈیکل افیئرز ڈیپارٹمنٹ اپنےطبی عملے کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو فروغ دینے اور ان کی علمی و عملی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے اپنے ہفتہ وار علمی و تربیتی لیکچرز کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

شعبے کی سربراہ ڈاکٹر ہیفاء التمیمی نے بتایا کہ شعبہ ایک مسلسل علمی و تربیتی پروگرام پر عمل درآمد کر رہا ہے جس کے تحت ہر ہفتے خصوصی لیکچرز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ یہ معلوماتی سیشنز طبی مہارتوں کو مضبوط بنانے اور صحت کے مختلف شعبوں میں ہونے والی جدید سائنسی ترقی سے ہم آہنگ رہنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ہفتے کا لیکچر 'زندگی بچانے والی ادویات اور 'ایمرجنسی کی صورتحال میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ادویات کی مقدار کو کم کرنے کے طریقوں پر مشتمل تھا، جسے ڈاکٹر حنین حسان نے پیش کیا۔ یہ لیکچر ان علمی معلوماتی سیشنز کے سلسلے کا حصہ ہے جو شعبے کے طبی عملے کی جانب سے دیے جا رہے ہیں۔

ڈاکٹر علاء عبدالحسین، شعبہ کے سائنٹیفک پرفارمنس مانیٹرنگ آفیسر، نے کہا کہ ان تربیتی کورسز کے ہفتہ وار انعقاد نے خواتین طبی عملے کی علمی اور پیشہ ورانہ ترقی پر مثبت اثرات مرتب کیے ہیں۔ اس سے عملے کی عملی مہارتوں اور کارکردگی میں اضافہ ہوا ہے، جس کا براہِ راست اثر مریضوں اور زائرین کو فراہم کی جانے والی صحت کی خدمات کے معیار پر پڑتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: