'حقيبة المؤمن' ایپلی کیشن کے 'حج پورٹل' سے مستفید ہونے والے صارفین کی تعداد 1.8 ملین سے تجاوز کر چکی ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے شعبہ فکری و ثقافتی امور نے اعلان کیا ہے کہ 'حقيبة المؤمن' ایپلی کیشن کے 'حج پورٹل' سے مستفید ہونے والے صارفین (عراق اور بیرونِ ممالک) کی تعداد 1.8 ملین سے تجاوز کر چکی ہے۔

اس ایپلیکیشن کی نگرانی ڈیپارٹمنٹ کے سنٹر فار اسلامک ایپلیکیشنز اینڈ سافٹ ویئر کے ذریعے کی جاتی ہے۔ یہ سینٹر متعدد ڈیجیٹل مذہبی پروگراموں اور خدمات کی فراہمی اور ان کی جدت و ترقی کے لیے کوشاں ہے، تاکہ اہل ایمان کے لیے علمی، معرفتی اور عبادی مواد تک رسائی کو آسان بنایا جا سکے۔

شعبہ فکری و ثقافتی امور کے سربراہ، جناب عقیل عبد الحسین الیاسری نے اس کامیابی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'حقيبة المؤمن' ایپلی کیشن میں متعارف کروائی گئی 'حج پورٹل' سروس کو صارفین کی جانب سے بے پناہ اور وسیع پیمانے پر پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔
انہوں نے مستفید ہونے والے زائرین کے حتمی اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس سروس سے مستفید ہونے والے صارفین کی مجموعی تعداد عراق اور دنیا بھر سے 1,865,707 تک پہنچ چکی ہے۔ یہ ریکارڈ تعداد روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے فراہم کردہ الیکٹرانک مذہبی خدمات کی افادیت اور مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

واضح رہے کہ 'حقيبة المؤمن' ایپلی کیشن کا یہ منصوبہ ان مذہبی اور انسانی پروگراموں کا حصہ ہے جنہیں مذکورہ شعبے نے اپنے ذمے لے رکھا ہے، جس کا مقصد جدید تکنیکی وسائل کے ذریعے ایمانی رابطوں کو فروغ دینا اور دینی و اخلاقی اقدار کو راسخ کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: