قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے عیدِ غدیر کے پرمسرت موقع پر صلاح الدین کمیں ایک پروقار قرآنی محفل کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے عیدِ غدیر کے پرمسرت موقع پر صوبہ صلاح الدین کے علاقے طوز خورماتو میں ایک پروقار قرآنی محفل کا انعقاد کیا گیا۔

اس بابرکت محفل کا اہتمام قرآن علمی کمپلیکس سے وابستہ قرآن انسٹی ٹیوٹ طوز خورماتو برانچ نے کیا تھا، جس میں اہل علاقہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس نورانی محفل میں قاری موسیٰ شاکر الردینی اور سید ہانی الموسوی نے تلاوتِ قرآنِ پاک کی سعادت حاصل کی۔ جس کے بعد ، مدحِ اہلِ بیتِ اطہار (علیہم السلام) کا پُرنور سلسلہ شروع ہوا، جس میں متعدد نامور شعراء اور ثناء خوانوں نے بارگاہِ امامت میں نذرانہ عقیدت پیش کرتے ہوئے فضائلِ غدیر اور اس کے لافانی رسالتی پیغامات کو نہایت مؤثر انداز میں اجاگر کیا۔

اس محفل کا مقصد عیدِ غدیر کی عظمت کو اجاگر کرنا،یومِ غدیر کے لازوال اسلامی اقدار کا احیاء اور معاشرے میں مذہبی بیداری پیدا کرنا ہے۔

علمی کمپلیکس کے قرآنی منصوبوں کے بارے میں جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔

https://projects.alkafeel.net/project?section_id=18
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: