شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے صوبہ واسط کے وفد کے لیے ثقافتی پروگرام کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے صوبہ واسط کے ایک وفد کے لیے ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

ڈپارٹمنٹ کے انٹرنل کوآرڈینیشن یونٹ کے سربراہ جناب رزاق النصراوی نے بتایا کہ یہ پروگرام امام سجاد فاؤنڈیشن کے تعاون سے منعقد ہوا اور اس میں اسکول کے پرنسپلز اور ماہرین تعلیم کے ایک وفد کی میزبانی کی گئی۔ وفد کے متعدد ارکان کو ان کی تعلیمی خدمات پر اعزاز سے بھی نوازا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پروگرام کے شیڈول میں روضہ مبارک حضرت ابو الفضل العباس (علیہ السلام) کی زیارت شامل تھی، جس کے بعد وفد نے الکفیل میوزیم کا دورہ کیا۔ اس دوران وفد نے میوزیم میں محفوظ نادر اشیاء، قیمتی نوادرات اور تاریخی مخطوطات کا مشاہدہ کیا۔

وفد کے ایک رکن جناب احمد کاظم نے کہا کہ اس دورے نے شرکاء کو روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام)کے تاریخی اور ثقافتی ورثے سے روشناس کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، بالخصوص الکفیل میوزیم میں موجود ان نایاب اشیاء اور نوادرات کے حوالے سے جو عظیم علمی اور تاریخی اہمیت کے حامل ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: