(ينابيع الرحمة) پروگرام کے ضمن میں ام البنین (ع) ویمن لائبریری کی جانب سے طالبات کے لیے تعارفی دورے کا اہتمام

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے دفتر متولی شرعی برائے خواتین سے وابستہ ام البنین (ع) ویمن لائبریری نے (ينابيع الرحمة) کورس کی طالبات کا استقبال کیا۔ اس کورس کا مقصد طالبات کو لائبریری کے علمی ذخائر، فراہم کردہ تحقیقی سہولیات اور خواتین کی فکری و ثقافتی ترقی کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے روشناس کرانا تھا۔

اس حوالے سے لائبریری کی انچارج محترمہ اسمہان ابراہیم نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لائبریری انتظامیہ نے طالبات کے لیے ایک تعارفی دورے کا اہتمام کیا، جس کے دوران طالبات نے پرنٹ اور ڈیجیٹل سیکشنز کا تفصیلی مشاہدہ کیا۔ طالبات کو لائبریری میں موجود متنوع علمی و ثقافتی ذخائر بالخصوص علومِ قرآن، اسلامی اور اخلاقی و تربیتی موضوعات پر مبنی کتب کا جائزہ لینے کا بھی موقع ملا۔ علاوہ ازیں، طالبات کو جدید ڈیجیٹل سروسز سے استفادہ کرنے کے طریقہ کار اور دور دراز کے قارئین کے لیے فراہم کردہ آن لائن کتب کی فراہمی (ای-لینڈنگ) کی سہولت سے بھی تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ لائبریری امتحانات اور دہرائی (ریویژن) کے ایام میں بھی طالبات کا استقبال کرتی ہے، جہاں انہیں یکسوئی کے ساتھ مطالعہ کے لیے ایک پرسکون، موزوں اور مثالی تعلیمی ماحول فراہم کیا جاتا ہے۔ اس کےعلاوہ انتظامیہ کی جانب سے ہر قسم کی لاجسٹک سپورٹ اور معاون خدمات بھی یقینی بنائی جاتی ہیں، جو طالبات کی تعلیمی کارکردگی کو نکھارنے اور ایک مربوط و جامع تدریسی فضا قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔

لائبریری انتظامیہ کے مطابق، اس مطالعاتی دورے کا بنیادی مقصد طلبہ کو وہاں موجود علمی و ثقافتی ذخائر سے روشناس کرانا تھا، تاکہ وہ اپنے تعلیمی سفر میں ان سے استفادہ کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے ثقافتی شعور میں بھی اضافہ کر سکیں۔

خواتین کے لیے مختص منصوبوں کی تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں۔

https://projects.alkafeel.net/project?section_id=36
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: