عیدِ غدیر کی پُرنور مناسبت: روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی فضاؤں میں 'پرچمِ ولایت' لہرا دیا گیا

روضہ مبارک حضرت عباس(علیہ السلام) کے باب قبلہ کے سامنے والے بیرونی صحن میں عید غدیر کی بابرکت مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پرچمِ ولایت بلند کیا گیا۔ یہ وہ مبارک پرچم ہے جو ہر سال عیدِ اکبر کی آمد پر روضہ مبارک امام علی (علیہ السلام) کی طرف سےعراق کے تمام مقدّس روضات کو بطور ہدیہ پیش کیا جاتا ہے اور عیدِ غدیر کے دن لہرایا جاتا ہے۔

روضہ مبارک امام علی(ع) کی جانب سے تحفے میں بھیجے گئے پرچمِ ولایت کو اس تقریب میں بلند کیا گیا اور اس مناسبت کے حوالے سے مترنم و منظوم نذرانۂ عقیدت پیش کیا گیا۔

واضح رہے کہ یہ پرچم کشائی محض ایک رسمی عمل نہیں، بلکہ یہ امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے ساتھ وفاداری اور ان کی بیعت کا تجدید عہد ہے، جنہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حجۃ الوداع کے موقع پر غدیر خم میں اپنے خلیفہ اور ولی امر مقرر فرمایا تھا۔ یہ دن، امت مسلمہ کے لیے ولایت اور رہنمائی کا عظیم پیغام ہے جو ہر سال یاد رکھا جاتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: