عیدِ غدیر کا تحفہ: روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی جانب سے 'بدر الدجیٰ' فیملی پارک کا افتتاح

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے دوسرے جنوبی گرین بیلٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے عیدِ غدیر کے پرمسرت موقع پر عراقی خاندانوں کے لیے ایک نئے اور جدید ترین تفریحی پارک (بدر الدجى) کا افتتاح کر دیا ہے۔

اس افتتاحی تقریب میں روضہ مبارک کے سیکرٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ آل ضیاء الدین، بورڈ آف ڈائریکٹرز کے متعدد ارکان ، دیگر عہدیداروں اور عراقی خاندانوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شعبے کے سربراہ، جناب ذیاب احمد عمران نے بتایا روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) نے عیدِ غدیرِ اغر کی آمد کی مناسبت سے 8 دونم رقبے پر محیط 'بدر الدجیٰ فیملی پارک' کا افتتاح کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پارک عراقی خاندانوں کے لیے بالکل مفت کھولا گیا ہے، جس کا مقصد وزیٹرز کو ایک مکمل قدرتی اور تفریحی ماحول فراہم کرنا ہے۔ اس پارک میں وزیٹرز کی سہولت کے لیے متعدد خدمات اور سہولیات فراہم کی گئی ہیں، جن میں: گاڑیوں کے لیے پارکنگ، منفرد طرز کے فیملی سٹنگ ایریاز، بچوں کے لیے پلے ایریاز ، پرندوں/جانوروں اور پھولوں کے باغات، وسیع سبزہ زار ، خوبصورت فوارے، اور مچھلی و چکن باربی کیو (گرلنگ) کے لیے مخصوص مقامات سمیت دیگر خدمات شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس پارک میں ایک شاپنگ سینٹر، ایک بہترین ریسٹورنٹ جہاں مختلف مشرقی، مغربی اور فاسٹ فوڈز کی وسیع ورائٹی دستیاب ہو گی، ٹھنڈے اور گرم مشروبات کے اسٹالز، اور ایک ایسی نرسری بھی قائم کی گئی ہے جہاں مختلف اقسام اور سائز کے پودے دستیاب ہوں گے، تاکہ عراقی خاندانوں کو ایک ہی جگہ تمام تفریحی اور خدماتی سہولیات میسر آ سکیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: