شبِ جمعہ بین الحرمین الشریفین میں زائرین کی سہولت کے لیے نئے قالین بچھانے کا آغاز

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے شعبہ بین الحرمین الشریفین کے عملے نے شبِ جمعہ کے موقع پر زائرینِ کرام کے استقبال کے لیے بین الحرمین اور اس کے اطراف کے تمام حصوں میں قالین بچھانے کا کام شروع کر دیا ہے۔

زائرینِ کربلا کی خدمت کے لیے جاری کاوشوں کے ایک حصے کے طور پر، بین الحرمین کے دونوں اطراف کے شیڈز کے نیچے بھی قالین بچھائے گئے ہیں۔

ان اقدامات کے بنیادی مقاصد زائرین کو ایک پرسکون اور روحانی ماحول فراہم کرنا تاکہ وہ یکسوئی کے ساتھ مراسمِ عبادات ادا کر سکیں۔ بین الحرمین اور اطراف میں نمازِ مغربین اور باجماعت نمازوں کے لیے صفوں کی منظم ترتیب کو یقینی بنانا اور زائرین کی کثیر تعداد کے باوجود آمد و رفت کو منظم اور سہل بنانا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: