الکفیل یونیورسٹی کے مرکز التعليم المستمر نے معتبر بین الاقوامی اور مقامی اداروں سے کوالٹی مینجمنٹ سسٹم کے ایکریڈیٹیشن سرٹیفکیٹ حاصل کیے ہیں

الکفیل یونیورسٹی کے مرکز التعليم المستمر نے معتبر بین الاقوامی اور مقامی اداروں سے کوالٹی مینجمنٹ سسٹم ($ISO 9001:2015$) کے ایکریڈیٹیشن سرٹیفکیٹ حاصل کیے ہیں۔

یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر نورس الدہان نے اس کامیابی کو یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات کے مابین مشترکہ کاوشوں اور ہم آہنگی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز اعلیٰ معیار، ادارہ جاتی عمدگی اور بہترین انتظامی اصولوں کے نفاذ کے لیے یونیورسٹی کے پختہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

اس موقع پر یونیورسٹی صدر کی معاون برائے تعلیمی امور، ڈاکٹر نوال المیالی نے کہا ہے کی کہ ان سرٹیفکیٹس کا حصول یونیورسٹی کے مسلسل ترقیاتی سفر میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جو ادارہ جاتی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے اور فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

یہ کامیابی الکفیل یونیورسٹی کی کامیابیوں کے تسلسل میں ایک اور اہم اضافہ ہے، جو علمی و ادارہ جاتی ترقی اور معیار و امتیاز کے حصول کے لیے اس کی مسلسل جدوجہد کو مزید استحکام بخشتی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: