مسجدِ خضراء میں منعقدہ اس مجلس میں روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام )کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی، سیکرٹری جنرل سید مصطفٰی مرتضیٰ آل ضیاء الدین، متعدد عہدیداران و خدام کے علاوہ حوزہ علمیہ کے اساتذہ، طلباء، بزرگ علمائے کرام، اکابرین، علمی، سماجی و سرکاری شخصیات اور مومنین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
شرکائے مجلس نے مرحوم مرجعِ عالی قدر کے اہلِ خانہ، متعلقین ، عقیدت مندوں اور شاگردوں سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا کی گئی کہ وہ مرحوم کو اپنی رحمتِ واسعہ کے سائے میں جگہ عطا فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب کرے اور سوگواران کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
واضح رہے کہ اعلیٰ دینی قیادت حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ الوارف) نےآیت اللہ شیخ محمد اسحاق فیاضؒ (رضوان اللہ علیہ ) کی رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام جاری کیا۔ انہوں نے مرحوم کی علمی خدمات، حوزۂ علمیہ کی خدمت اور علومِ اہلِ بیتؑ کی ترویج و اشاعت کے لیے ان کی گراں قدر کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
















