زائرین کی خدمت اور سہولت کے لیے 'ام البنین (ع) میڈیکل سینٹر' کی بحالی اور دوبارہ افتتاح

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے میڈیکل افیئرز ڈیپارٹمنٹ نے زائرین کو فراہم کی جانے والی ف صحت کی خدمات کو مزید بہتر بنانے کے لیے، "ام البنین (علیہا السلام) میڈیکل سینٹر" کی ازسرِ نو بحالی کے بعد اس کا افتتاح کر دیا ہے۔

سینئر نرسنگ سپروائزر جناب ہاشم غصن نے بتایا کہ سنیٹر کا افتتاح زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد، بالخصوصبڑی مناسبات کے مواقع پر، ان کے استقبال کے لیے جاری تیاریوں کا حصہ ہے، تاکہ انہیں ضروری طبی نگہداشت فراہم کی جا سکے اور طبی خدمات کو مزید بہتر انداز میں پیش کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بحالی کے کاموں میں سینٹر کے بنیادی ڈھانچے کی اپ گریڈیشن، ضروری طبی آلات اورسامان کی فراہمی کے علاوہ مریضوں کی آمد اور انہیں علاج معالجے اور فوری طبی امداد (فرسٹ ایڈ) کی فراہمی کے لیے ایک موزوں ماحول تیار کرنا شامل تھا۔

جناب غصن نے واضح کیا کہ یہ سینٹر ماہر طبی اور نرسنگ عملے کے ذریعے چوبیس گھنٹے (24/7) خدمات فراہم کرے گا، تاکہ زائرین کی خدمت اور ان کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے عتبہ مقدسہ کی جانب سے کی جانے والی طبی کاوشوں کو سپورٹ کیا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: